جیو ٹی وی کی آفیشل ویب سائیٹ پرہیکرز کا حملہ

ZHC نامی ایک ہیکر گروپ کی جانب سے آج پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے جیو ٹی وی کی آفیشل ویب سائیٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ گو کہ جیو کی ویب سائیٹ www.Geo.tv پر تو کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی مگر اسکی تمام سب ڈومینز جیسے live.geo.tv, pics.geo.tv پر ہیکرز نے اصل مواد ہٹا کر اپنا پیغام نشر کر دیا ہے۔ جیو ٹی وی کی ویب سائیٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں دیکھی جاتی ہے اور روزانہ لاکھوں افراد اسے وزٹ کرتے ہیں۔

geo
ہیکرز نے اپنے پیغام میں جیو اور ٹائمز آف انڈیا کے تعاون سے چلائی جانے والی مہم امن کی آشا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہیکرز نےبھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے امن کی آشا کو فی الفور ختم کرنے کا پیغام دیا ہے۔ ہیکرز نے افضل گورو کی پھانسی کے معاملے کی کوریج نہ کرنے اور کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر میڈیا کی خاموشی کو چیلنج کیا ہے اور مزید ویب سائیٹس ہیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

geo-hacked

جیو ٹی وی کی ویب سائیٹ اور دیگر پاکستانی اداروں کی آفیشل ویب سائیٹس پر اس سے قبل بھی مختلف ہیکرز حملے کرتے رہے ہیں تاہم انکا مقصد صارفین کی معلومات چوری کرنا یا ہیکرگروپس کا ایک دوسرے کوکم تر ثابت کرنا ہوتا تھا۔ مگر اب گذشتہ کچھ عرصہ سے ہیکرز کی جانب سے عوامی اور عالمی  مسائل پر حکومت اور میڈیا کی توجہ دلانے کے ویب سائیٹس کو ہیک کرنا بھی ایک معمول بنتا جارہاہے۔

asha

جیو ٹی وی کی جانب سے تاحال ہیکرز کے اس حملے اور سائیٹ کی موجودہ صورتحال کے متعلق کسی قسم کا اپڈیٹ جاری نہیں کیا گیا۔

اپ ڈیٹ : جیو ٹی وی انتظامیہ کی جانب ویب سائیٹ کو بحال کرنے کا عمل جاری ہے، امید ہے کہ جلد ویب سائیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

بشکریہ