پوسٹ پیڈ سے پری پیڈ پر بیلنس منتقل کیجئے : وارد

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جسکے ذریعے اب پوسٹ پیڈ صارفین کسی بھی پری پیڈ نمبر پر بیلنس ٹرانسفر کر سکتےہیں۔ یہ نئی سروس جسکا نام Post–2-Pre Balance رکھا گیا ہے اسکے ذریعے صارفین 10 ، 20 ، 30 ،40 اور پچاس روپے کا بیلنس پاکستان بھر میں کسی بھی پری پیڈ نمبر پر منتقل کرسکتے ہیں۔

warid
بیلنس ٹرانسفر کرنے کا طریقہ:

  • کسی بھی پری پیڈ نمبر پر بیلنس بھیجنے کے لیے نیا پیغام لکھیے مثلاً:
  • B<Space>0321xxxxxxx<space>20 اور اسے 2424 پر ارسال کردیں۔

شرائط و ضوابط:

  • ہر بیلنس ٹرانسفر پر 5 روپے سروس چارجز لاگو ہونگے۔
  • 2424 پر بھیجا جانے والا ہر پیغام 5 پیسہ کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
  • آپ ایک دن کے اندر زیادہ سے زیادہ 50 روپے کا بیلنس منتقل کر سکتے ہیں۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔