یوفون کی جانب سے حال ہی میں انٹرنیشنل کالز کے لیے ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے اب صارفین امریکہ،کینیڈا اور برطانیہ میں ایک پیسہ فی سیکنڈ کے حساب سے کال کر سکتے ہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
- یوفون کی یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #2288* ملایئے یا sub لکھ کر 2288 پر ایس ایم ایس کریں۔
- آفر کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #2299*ملائیں۔
- یاد رہے کہ اس آفر کے ذریعے آپ امریکہ اور کینیڈا میں لینڈ لائن اور موبائل دونوں پر کال کرسکتے ہیں لیکن برطانیہ میں یہ آفر صرف لینڈ لائن پر کال کرنے کے لیے دستیاب ہے۔
شرائط و ضوابط:
- یوفون کی اس آفر کو سبسکرائیب کروانے کے چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔
- یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔
- اس آفر میں چارجنگ فی سیکنڈ کے حساب سے ہوگی اور یہ آفر خصوصی نمبروں پر کال کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
- کمپنی اس آفر کو کسی بھی وقت ختم کر سکتی ہے، دیگر شرائط لاگو ہونگی۔