موبی لنک کی جانب سے آج اورسکام کے ہی ذیلی ادارے وسیلہ مائیکروفنانس بینک کے تعاون سے ایزی پیسہ کی طرز پر موبی کیش ، برانچ لیس بینکنگ سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
فی الوقت موبی کیش کے ذریعے رقوم کی منتقلی اور بلوں کی ادائیگی کی سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔ موبی کیش کی سروسز کے بارے میں مفصل معلومات اسکی ویب سائیٹ mobicash.com.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ موبی کیش کی سروسز موبی لنک کے کسٹمر سروسز سنٹرز، فرنچائز اور موبی کیش ریٹیلرز کے ذریعے دستیاب ہیں۔
گو کہ موبی لنک کا فرنچائز نیٹورک کافی وسیع ہے لیکن ایزی پیسہ ریٹیلرز کے مقابلے میں ابھی موبی کیش سروس فراہم کرنے والے دکانداروں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے موبی کیش ایجنٹ بننے کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔
رقم کی منتقلی کے لیے آپ کے پاس اصل شناختی کارڈ اور اسکی کاپی ہونا لازمی ہے، آپ کسی بھی قریبی فرنچائز یا موبی کیش ایجنٹ کے ذریعے پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔اسکے علاوہ رقم منتقل کرتے ہوئے آپ کو 6 ہندسوں کا ایک کوڈ منتخب کرنا ہوگا جو آپ صرف وصول کنندہ کو ہی بتائیں گے۔ موبی لنک صارفین کے ساتھ ساتھ باقی ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتےہیں۔
اس سروس کے ذریعے رقم کی منتقلی کی ماہانہ حد 15000 روپے مقرر کی گئی ہے ، آپ اس حد میں رہتے ہوئے جتنی بار چاہے پیسے بھیج سکتے ہیں۔ بلوں کی ادائیگی پر کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں ، رقم منتقلی کے سروس چارجز کچھ یوں ہیں: