انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین یقیناً موزیلا فائر فاکس کے نام سے تو واقف ہونگے؟ اور آپ یہ بھی جانتے ہونگے کہ فائر فاکس گوگل کے مشہور آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔لیکن دیگر براؤزر کی نسبت فائر فاکس صرف ان سمارٹ فونز کے لیے دستیاب تھا جو کہ ARMv7 پراسیسر کے حامل ہیں جسکی وجہ سے موبائل فون صارفین کی ایک بڑی تعداد فائر فاکس موبائل نہیں استعمال کر سکتی تھی۔
حال ہی میں موزیلا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فائر فاکس موبائل کا نیا ورژن اب ARMv6 پراسیسر کے حامل موبائل فونز پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔ یعنی اب وہ تمام صارفین جنکے پاس کم قیمت سمارٹ فون جیسے HTC ChaCha, Galaxy Ace یا دیگر ARMv6 موبائل فون ہیں وہ بھی اب اس پر فائر فاکس براؤزر انسٹال کر سکتے ہیں۔
فائر فاکس مداحوں کی جانب سے گذشتہ دو سال سے اس بات کا مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ARMv6 موبائل فونز کے لیے بھی فائر فاکس کا موبائل ورژن پیش کیا جائے لیکن چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر کمپنی ایسا کرنے سے گریزاں تھی۔
فائر فاکس کے اس نئے ورژن میں مزید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جیسے کمزور نظرافراد کے لیے ٹالک بیک کی سروس جس میں سکرین پر موجود تحریر کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔
فائر فاکس کا یہ نیا ورژن ڈاونلوڈ کرنے گوگل پلےسٹور کا یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔