وائرلیس انٹرنیٹ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب کی جانب سے گذشتہ روز نئے لامحدود انٹرنیٹ پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ ان پیکجز کا صرف نام لامحدود ہے ورنہ ہر پیکج پراستعمال کی حد مقرر کی گئی ہے۔
ان نئے پیکجز میں 512kbpsاور 2Mbps پیکجز کے ساتھ ساتھ اب 1Mbps پیکج کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق موجود صارفین کو نئے ٹیرف پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نئے صارفین کو خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ پیکج حاصل کرنا ہوگا۔ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:
شرائط و ضوابط:
- نئے صارفین کو کوئی بھی ڈیوائس خریدنے پر ایکٹیویشن چارجز کے ساتھ ساتھ ماہانہ بل کے برابر قابل واپسی بطور ضمانت ادا کرنا ہوگی۔
- تمام پیکجز پر 50 روپے ماہانہ سروس چارجز لاگو ہونگے۔
- 512Kbps اور 1Mbps لامحدود پیکج کی حد 30GB, اور 2Mbps پیکج کی حد 40GB ہے، حد عبور کرنے پر آپکے پیکج کی سپیڈ کم کردی جائے گی۔
مزید معلومات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔