دنیا کے بہترین سمارٹ فون گلیکسی ایس 3 کے بارے میں کون نہیں جانتا؟ 4.8 انچ لمبی سکرین کا حامل یہ سمارٹ فون جدید ترین فیچرز اور بہترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ اگر گلیکسی ایس 3 کا مقابلہ مارکیٹ میں موجود کسی بھی فون ، حتی کے ایپل کے آئی فون 5 سے بھی کیا جائے تو فتح گلیکسی ایس 3 کی ہی ہوگی۔
لیکن بعض لوگ اتنی بڑی سکرین والا فون استعمال کرنا پسند نہیں کرتے ، تو لیجیے جناب کوئی مسئلہ نہیں سامسنگ کی جانب سے کل جرمنی میں گلیکسی ایس تھری منی متعارف کروایا جارہا ہے۔ اس فون کے سکرین ایپل کے نئی آئی فون کی طرح صرف 4 انچ لمبی ہوگی اور یہ گلیکسی ایس 3 ہی کی طرح جدید ترین فیچرز سے مزین ہوگا۔ سامسنگ کے موبائل ڈویژن ہیڈ جے کے شن کے مطابق یہ سمارٹ فون کسی بھی لحاظ سے مارکیٹ میں موجود دیگر سمارٹ فونز سے کم درجہ نہیں ہوگا، سکرین سائز کو محض اس لیے چھوٹا کیا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک اور خاص کر یورپی ممالک میں صارفین بڑی سکرین والے موبائل فونز کو اتنا پسند نہیں کرتے۔
مختلف اطلاعات کے مطابق اس فون کی قیمت ایپل آئی فون 5 کے مقابلے میں کم مقرر کی جائے گی، تاکہ وہ صارفین جو ایپل آئی فون 5 خریدنا چاہ رہے ہیں انہیں بھی کسی طرح سامسنگ کی جانب راغب کیا جائے تاہم فون کے فیچرز کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج کل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر آئی پیڈ منی کا بہت چرچا ہے ، ایپل کے نئے آنے والے آئی پیڈ کی مقبولیت کو کم کرنے کے سامسنگ کی جانب سے گلیکسی ایس تھری ’منی‘ متعارف کروایا جانا یقیناً معنی خیز ہے۔