آپ کو یاد ہوگا کہ اس سال کے شروع میں حکومت پنجاب کی جانب سےصوبے کے ذہین طلباء و طالبات کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے گئے تھے اسی حوالے سے سال 2012 کے لیے ایک بار پھر 1 لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آج جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم کا عمل اگلے ماہ سے شروع ہوگا۔ رجسٹریشن اور اہلیت کی معلومات جلد اخبارات اور پنجاب حکومت کی ویب سائیٹ پر شائع کر دی جائیں گی۔
پچھلے سال حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے Dell سے معاہدہ کیا گیا تھا۔ طلباء کو فراہم کیے جانے والے لیپ ٹاپس کا ماڈل Dell 14R تھا یہ لیپ ٹاپ 14 انچ سکرین کے حامل تھے اور ان میں انٹل پینٹیم پراسیسر، 2GB ریم اور 320GB ہارڈ ڈسک نصب تھی۔ ان لیپ ٹاپس کی قیمت بازار میں کم و بیش 37 ہزار روپے تھی۔ حکومت پنجاب کے جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق اس سال طلباء کو فراہم کیے جانے والے لیپ ٹاپ HP کے ہونگے جسکے فیچرز یہ ہیں:
- ماڈل : HP 1000
- سکرین: 14 انچ ہائی ڈیفینیشن
- پراسیسر : انٹل کور آئی 3 سیکنڈ جنریشن 2.4GHz
- ریم اور گرافکس: 2GB ڈی ڈی آر 3 میموری اور انٹل HD 3000 گرافکس
- ہارڈ ڈسک : 500GB 5400 RPM
- آپٹیکل ڈرائیو: Super Multi ڈی وی ڈی رائیٹر
- دیگر: وائی فائی، بلیوٹوتھ، ایتھرنیٹ، ویب کیمرہ، کارڈ ریڈر وغیرہ
- آپریٹنگ سسٹم: مائیکروسافٹ ونڈوز 7
- بیٹری: 6 سیل 2.2 Ah
- اسیسریز: چارجر، انسٹالیشن ڈسک اور ایچ پی بیگ
ان لیپ ٹاپس کی فراہمی اور آفر سیلز سروس کےلیے HP کے پاکستان میں پارٹنر اور ڈسٹری بیوٹر کمپنی New Horizon سے معاہدہ کیا گیا ہے۔