آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل ہی مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنی ای میل سروس ہاٹ میل کو آوٹ لک میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اب مائیکروسافٹ نےاپنی کلاؤڈ فائل ہوسٹنگ / شئیرنگ سروس سکائی ڈرائیو کا بھی اپ گریڈ کر دیا ہے۔ آپ اسے Skydrive.com پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
آوٹ لک کی طرح اسے بھی اب ونڈوز 8 کے میٹرو ماڈرن انٹرفیس کی طرز پر پیش کیا گیا ہے۔ فوری سرچ ، ڈریگ اینڈ ڈراپ ، ایزی ٹول بار اور بہت سے مزید فیچرز کے علاوہ ونڈوز اور میک کمپیوٹرز کے لیے نئی ایپلی کیشنز بھی متعارف کروا دی گئی ہیں۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہےکہ اب اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی سکائی ڈرائیو کی ایپلی کیشن جلد پیش کی جائے گی۔آپ نئی سکائی ڈرائیو سروس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: