آپ میں سے اکثر دوست جانتے ہونگے کہ گوگل کے پہلے صفحے پر تلاش کے لیے دو بٹن فراہم کیے گئے ہیں ، ایک آپ کو تلاش کے تمام نتائج سے آگاہ کرتا ہے جبکہ دوسرا بٹن I’m Feeling Lucky آپ کے درج کیے گئے کی ورڈ کی مناسبت سے تلاش کی گئی پہلی ویب سائیٹ کھول دیتا ہے۔ گو کہ چند سال قبل گوگل انسٹنٹ متعارف ہونے کے بعد اس بٹن کا استعمال انتہائی کم ہوگیا تھا کیونکہ کمپیوٹر پر اب کی ورڈ لکھتے ساتھ ہی نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں۔
شاید اسی وجہ سےاب اس بٹن میں تھوڑی سی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب اگر آپ اپنا ماؤس کرسر اس بٹن پر لے کر جائیں تو یہ ہر بار آپ کو ایک نئی آپشن فراہم کرتا ہے جیسے I’m Feeling Doodley , I’m Feeling Hungry وغیرہ۔ جب آپ ان پر کلک کریں تو یہ آپ کو گوگل کے ڈوڈلز، قریبی ریستوران یا گوگل کے ٹرینڈز وغیرہ دکھاتا ہے۔
فی الحال یہ تبدیلی گوگل پاکستان کی ویب سائیٹ google.com.pk پر نہیں کی گئی۔