مائیکروسافٹ کی جانب سےجاری کی گئی معلومات کے مطابق کمپنی اپنی نئی آنے والی ونڈوز 8 اور Surface ٹیبلٹ اس سال 26 اکتوبر کو بازار میں پیش کرے گی۔گو کہ اس سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ ٹیبلیٹ کو کچھ عرصہ بعد لانچ کیا جائے گا لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں پراڈکٹس کو ایک ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔ (Surface ٹیبلیٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیےیہاں کلک کیجئے)
اس سے قبل مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 8 کا ڈیویلپر ، کنزیومر اورریلیز پری ویو جاری کیا جاچکا ہے۔ نئی ونڈوز کا میٹرو انٹرفیس خاص طور پر ٹیبلیٹس کے لیے موزوں ہے۔لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ ڈیسکٹاپ یا لیپ ٹاپ صارفین اس سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔مائیکروسافٹ کی جانب سے اس ماہ کے آغاز پر اعلان کیا گیا تھا کہ موجود ونڈوز صارفین صرف 40 ڈالر میں ونڈوز 8 پر اپ گریڈ کر سکیں گے۔تاہم کمپنی کی جانب سے گذشتہ ماہ متعارف کروائی جانے والی ٹیبلیٹ Surface کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ٹیبلیٹ کے RTورژن کی قیمت کم و بیش 500 امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔