وارد کی عید آفر : بیلنس استعمال کرنے پر ڈھیروں انعامات

لیجئے جناب رمضان ابھی شروع ہوا نہیں اور وارد کی جانب سے پہلے ہی عید آفر پیش کر دی گئی ہے۔یوفون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  وارد کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی اس آفر میں پری پیڈ صارفین مقررہ بیلنس استعمال کرنے پر بذریعہ قرعہ اندازی مختلف انعامات جیت سکتے ہیں۔

آفر کی تفصیلات:

وارد عید آفر میں دیے جانے والے انعامات اور بیلنس حد کی تفصیلات کچھ یوں ہیں

  • روزانہ1 موٹر سائیکل کا انعام جس کے لیے صارفین کو کم از کم 15روپے روزانہ خرچ کرنا ہونگے۔
  • ہر ہفتے ایک سوزوکی سوئفٹ کار اور 3 عمرہ پیکجز جس کے لیے صارفین کو ہفتہ میں کم از کم 25 روپے خرچنا ہونگے۔
  • آفر کے اختتام پر 1 کروڑ روپے کا بمپر پرائز جس کے لیے صارفین کو مہینے میں کم از کم 50 روپے خرچ کرنا ہونگے۔
  • یہ آفر 12 جولائی تا 10 اگست 2012 موثر ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • اس آفر میں حصہ لینے کے لیے کسی قسم کی سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ، مقررہ بیلنس استعمال کرنے پر آپ کا نام قرعہ میں شامل کر لیا جائے گا۔
  • یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • انعام کا حقدار وہی فرد ہوگا جس کے نام پر سم رجسٹر ہوگی۔
  • جیتنے والے صارفین کو وارد کے نمبر 321 سے کال کی جائے گی لہذا کسی بھی دوسرے نمبر سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس یا کال کو نظر انداز کر دیں۔
  • انعامات قرعہ اندازی کی تفصیلات جاری ہونے کے 7 دن کے اندر وصول کرنا ہونگے۔
  • تمام انعامات پر ٹیکس پالیسی کے تحت ٹیکس لاگو ہوگا۔ گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر اخراجات بھی جیتنے والے صارف کی ذمہ داری ہونگے۔
  • عمرہ پیکج جیتنے والے صارفین کو پیکج کی مالیت کے برابر نقد رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔
  • وارد ملازمین اور انکے اہل خانہ اس آفر کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے، کسی بھی قسم کے تنازعہ کی صورت میں کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔