اب ٹورنٹس ڈاونلوڈ کریں صرف ایک کلک میں

اگر آپ ٹورنٹس سے واقفیت رکھتے ہیں تو یقیناً آپ جانتے ہونگے کہ عام طور پر ٹورنٹ فائلز ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کو بٹ ٹورنٹ سافٹوئیر کی مدد حاصل کرنا پڑتی ہے۔ uTorrent اسکی ایک مثال ہے۔ آپ ٹورنٹ فائل کو uTorrent میں کھولتے ہیں اور اسکے بعد یہ سافٹوئیر فائلز ڈاونلوڈ کرنے لگتا ہے۔


کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ دفتر میں یا کسی دوست کے گھر اسکا کمپیوٹر استعمال کررہے ہوتے ہیں اور آپ کو کوئی ٹورنٹ ڈاونلوڈ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہےلیکن اسکے پاس بٹ ٹورنٹ کلائنٹ انسٹال ہی نہیں ہوتا۔ تو جناب اب آپ بجائے uTorrent ڈاونلوڈ کرنے کےدنیا کے مشہور ترین براؤزر  گوگل کروم کی صرف ایک ایکسٹنشن OneClick ڈاونلوڈ کرلیں اور ٹورنٹ کلائنٹس سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑالیں۔

OneClick نامی اس ایکسٹنشن کے ذریعے آپ اپنے براوزر کے ذریعے ہی عام فائلز کی طرح ٹورنٹ فائلز کو بھی ڈاونلوڈکر سکتے ہیں اور آپ کو اب ٹورنٹ کلائنٹ کی ضرورت بھی نہیں ! ایکسٹنشن انسٹال کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔