آج ہواوے پاکستان کی جانب سے تھری جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پہلی ورکشاپ کا انعقاد سرینا ہوٹل اسلام آباد میں کیا جارہاہے۔ کمپنی کی جانب سے 12 جولائی تک یہ ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن میں پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی اور اسکے فوائد کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی جائے گی۔
آپ کو یاد کرواتا چلوں کے پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی اس سال مارچ میں ہونا تھی جو حکومت اور پی ٹی اے کی نااہلی کے باعث بارہا تاخیر کا شکار ہوئی اور بعد ازاں اسے غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دیا گیا۔
ہواوے پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی ان ورکشاپس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلی عہدہداران ،پی ٹی اے کے حکام اور حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام کی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
ہم پر امید ہیں کہ حکومت اور ٹیلی کام اتھارٹی جلد از جلد تمام اختلافات اور کوتاہیوں کو دور کرکے ملک میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کا انعقاد کرے تاکہ جہاں اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو وہیں صارفین کو جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں۔