اگر آپ حساب کتاب کے معاملے میں تھوڑے کمزور ہیں تو کوئی فکر کی بات نہیں ، آپ کیلکیولیٹر کا استعمال کیجئے اور آپ کو شاید معلوم ہوگا کہ آپ گوگل سرچ کی مدد سے بھی کیلکیولیٹر کا کام لے سکتےہیں۔ مثلاً آپ گوگل پر 654+4545 سرچ کریں تو گوگل آپ کو فوری 5199 جواب فراہم کر دے گا۔
گوگل کی جانب سے گذشتہ رات جاری کیے گئے پانڈاالاگرتھم اپڈیٹ میں کیلکیولیٹر کے فنکشن کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے اور اب گوگل آپ کو سکرین پر 34 بٹنوں والاسائینٹیفک کیلکیولیٹر دکھاتا ہے، جس کی مدد سے آپ باآسانی تمام حساب کتاب کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اب آپ پہاڑے بھول جائیں یہ چھوٹی موٹی ضرب تقسیم بھی نہ کرسکیں کیونکہ اگر انٹرنیٹ بند ہوگیا تو آپ کا حساب بھی بند ہوجائے گا۔