آپ میں سے جو دوست ورڈپریس کا استعمال کرتے ہیں یا ورڈ پریس پر مبنی بلاگز کے قاری ہیں وہ یہ تو جانتے ہی ہونگے کہ عام طور پر بلاگ کے ایک صفحہ پر 6 سے 10 پوسٹس ہی نظر آتی ہیں، جسکے بعد آپ کو اگلے صفحہ پر جانے کے لیے دیئے گئے لنک یا صفحہ نمبر پر کلک کرنا پڑتا ہے۔
گو کہ یہ کوئی اتنا مشکل کام نہیں ، لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ویب سائیٹس کو صارفین کے لیے آسان سے آسان تر بنایا جارہاہے۔ اسی حوالے سے ورڈ پریس انتظامیہ کی جانب سے اب ورڈپریس ڈاٹ کام بلاگز کے لیے infinite scrolling کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ اگر آپ فیس بک ، ٹوئیٹر یا گوگل پلس استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ اس کے بارے میں پہلے ہی جانتے ہونگے کہ اس فیچر میں آپ جب ویب سائیٹ کے کسی بھی صفحہ کے آخر میں پہنچتے ہیں تو اگلا صفحہ نیچے خود بخود ہی لوڈ ہوجاتا ہے۔یعنی صارف کو بار بار کلک کرنے اور صفحہ اگے پیچھے کرنے کے جھنجٹ سے نجات مل جاتی ہے۔
ورڈ پریس انتظامیہ کی جانب سے یہ فیچر تمام بلاگز پر ایکٹیو کر دیا گیا ہے ، لیکن اگر آپ اس سےمطمئین نہیں توآپ اسے ختم بھی کر سکتے ہیں۔فی الحال یہ فیچر صرف WordPress.com پر بنائی جانے والی ویب سائیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ امید ہی کہ جلد ہی اس خود سے ہوسٹ کی گئی ورڈپریس ویب سائیٹس جیسے آئی ٹی نامہ اور دیگر کے لیے بھی متعارف کروادیا جائے گا۔