وائی ٹرائیب کی جانب سے اپنی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر صارفین کے لیے ایک خصوصی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں تمام وائی ٹرائیب صارفین کو اس ماہ یعنی جون 2012 میں دوگنا انٹرنیٹ والیوم فراہم کیا جائے گا ۔ یعنی اگر آپ کے پیکج کی حد 5GB ہے تو آپ کو مزید 5GBانٹرنیٹ بالکل مفت فراہم کیا جائےگا۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
وائی ٹرائیب کی یہ آفر حاصل کرنے کے لیے موجودہ صارفین کو کچھ بھی نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ کمپنی کی جانب سے یہ آفر پہلے ہی تمام صارفین کو مہیا کر دی گئی ہے۔ لہذا یکم جون 2012 سے آپکے انٹرنیٹ کی حد دوگنا ہوچکی ہے۔ تو پھر ذرا کھل کر ڈاونلوڈنگ کیجئے یا اگر آپ وائرلیس انٹرنیٹ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو فوری طور پر کنکشن خریدیں۔
نوٹ:
- وائی ٹرائیب کی یہ آفر صرف جون کے ماہ میں موثر ہے۔
- اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کے اضافی چارجز ادا نہیں کرنا ہونگے۔
- پری پیڈ صارفین کو ہر ری چارج پر دوگنا ٹائم فراہم کیا جائے گا۔