یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے UReminder کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔ اس نئی سروس کی بدولت اب آپ کو اپنے کسی بھی ضروری کام سے متعلق یاداشت کا نوٹ لکھنے کی ضرورت، یا اپنے موبائل میں الارم سیٹ کرنے کی ضرورت ہرگز نہیں ہے۔ لیکن یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ جب موبائل میں ہی ریمائنڈر لگانے کی سہولت موجود ہو تو پھر یوفون سے سروس کیوں خریدی جائے؟ خیر یوفون کو ایک نئی قسم کی سروس متعارف کروانے کا کریڈیٹ تو دیا جانا چاہیے۔
سروس حاصل کرنے کا طریقہ:
یوفون کی یہ سروس حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے 7030 ملائیں اور کسی بھی ضروری کام سے متعلق ریمائنڈر سیٹ کریں۔ جیسے اگر ایک ماہ بعد آپکے قریبی دوست کی سالگرہ ہے یا اگلے ہفتے آپکو بزنس کے سلسلے میں کسی سے اہم ملاقات کرنی ہے تو آپ اس سروس کے ذریعے ریمائنڈر سیٹ کردیں۔ یوفون کی جانب سے آپکو مقررہ وقت سے قبل بذریعہ ٹیلی فون کال مطلع کر دیا جائے گا۔اسی طرح آپ اس سروس میں اپنے دوستوں کے لیے بھی ریمائنڈر سیٹ کرسکتے ہیں ، جس پر انہیں بھی اسی طرح کال موصول ہوجائے گی۔
اخراجات کی تفصیل:
- پری پیڈصارفین کے لیے ہر ہفتے سروس چارجز 2.50 روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔
- پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے سروس چارجز 10 روپے علاوہ ٹیکس ماہانہ ہیں۔
- 7030 پر کال ملانے کے چارجز 50 پیسے علاوہ ٹیکس فی منٹ ہونگے۔
شرائط وضوابط:
- آپ ایک ہفتہ کے دوران زیادہ سے زیادہ 20 ریمائنڈر سیٹ کر سکتے ہیں۔
- اس آفر میں انٹرنیشنل نمبرز کو ریمائنڈر نہیں بھیجا جا سکتا۔
- تین ماہ تک سروس استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے معطل کر دیا جائے گا۔
- سروس ختم کرنے کے 7030 پر کال کیجئے۔