یوفون کی جانب سے اب اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے Ka Punch 5 نامی ایس ایم ایس، ایم ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ بنڈل پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔ اس بنڈل پیکج میں 5 روپے بشمول تمام ٹیکسز کی ادائیگی پر صارفین روزانہ 500 ایس ایم ایس ، 500 ایم ایم ایس اور 5 ایم بی موبائل انٹرنیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
یوفون کی یہ آفر حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے 100 ملائیں یا پھر SUBلکھ کر اسے 5505 پر ارسال کریں۔ آپ اپنے موبائل سے شارٹ کوڈ #5505* ملا کر بھی آفر ایکٹیو کر سکتے ہیں۔
شرائط و ضوابط:
- اس آفر کی تجدید کرانے کے لیے آپ کو روزانہ آفر سبسکرائیب کرنا ہوگی۔
- بقایا ایس ایم ایس ، ایم ایم ایس اور انٹرنیٹ کی معلومات کے لیے #706* ملائیں۔
- اس آفر میں انٹرنیشنل ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس شامل نہیں۔
- آپ اس آفر میں حاصل کیے گئے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پاکستان میں کسی بھی نیٹورک پر استعمال کرسکتے ہیں۔
- فی ایم ایم ایس جی پی آر ایس کا استعمال 300KB ہوگا جبکہ موبائل انٹرنیٹ میں 50KB.
- آفر سبسکرائیب کرنے کے 24 گھنٹے بعد اسکی معیاد ختم ہوجائے گی۔
- آفر کے چارجز میں تمام ٹیکس شامل ہیں۔
یوفون کی جانب سے متعارف کروائی گئی یہ بنڈ ل آفر یقیناً اپنی طرز کی ایک نئی اور بہترین آفر ہے۔ جس میں نہ صرف ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بلکہ ایم ایم ایس کے شوقین افراد کا بھی فائدہ ہے۔ امید ہے کہ دیگر ٹیلی کام کمپنیاں بھی جلد صارفین کےلیے ایسے مفید بنڈل پیکج متعارف کروائیں گی۔