پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے پی ٹی سی ایل حکام کو ہدایت کی گئ ہے کہ کمپنی 15 دن کے 60 ملین روپے سے زائد کے واجبات کی ادئیگی کرئے ورنہ جلد اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نمبر ایلوکیشن قوانین اور سپیکٹرم چارجز کی مد میں پی ٹی سی ایل کو ہر سال اتھارٹی کو پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں لیکن پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے وقتاً فوقتاً کمپنی کو یاد دہانی کے لیے نوٹس ارسال کرتی رہی ہے لیکن جواب ندارد۔ پی ٹی اے کی جانب سے 22 جولائی اور 9 اگست 2011 کو شو کاز نوٹس ارسال کیے گئے لیکن پی ٹی سی ایل نے نہ تو انکا کوئی جواب دیا اور نہ ہی واجبات ادا کیے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی جاتی ہے یا پھر نہیں اور پی ٹی اے کیا کاروائی کرتی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں:
pta.gov.pk/media/det_ptcl_numbering_090512.pdf