یوفون کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے فائل شئیرنگ کی ایک نئی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔اس سے قبل یوفون ایس ایم ایس اور فون بک بیک اپ کی سروس بھی فراہم کر رہاہے اور اب یوفون فائل شئیرنگ کے ذریعے آپ اپنی اہم فائلز جیسے تصاویر وغیرہ کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔
گو کہ انٹرنیٹ پر بہت سی مفت فائل شئیرنگ سروسز جیسے ، ڈراپ باکس ، سکائی ڈرائیو وغیرہ دستیاب ہیں لیکن چونکہ یوفون فائل شئیرنگ موبائل جی پی آر ایس پر استعمال کی جاتی ہے لہذا ایمرجنسی کی صورت میں اس سروس کا کافی فائدہ ہے۔
سروس حاصل کرنے کا طریقہ:
- یوفون فائل شئیرنگ سروس حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے Share لکھ کر 8288 پر ایس ایم ایس بھیجیں۔
- اس ایس ایم ایس کے جواب میں آپکو فائل شئیرنگ پورٹل کا لنک ارسال کیا جائے گا جسکی مدد سے آپ اپنی فائلز اپلوڈ یا ڈاونلوڈ کرسکیں گے۔
شرائط وضوابط:
- یوفون فائل شئیرنگ سروس کے لیے 8288 پر کیا جانے والا ایس ایم ایس 2 روپے علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائےگا۔
- اس سروس کے کوئی سبسکرپشن چارجز نہیں۔
- فائلز اپلوڈ اور ڈاونلوڈ کرنے کے لیے جی پی آر ایس کے چارجز پیکج پلان کے مطابق چارج کیے جائیں گے۔
- آپ اس سروس کے ذریعے .exe فارمیٹ فائلز شئیر نہیں کر سکتے۔
- فائلز کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے پر یوفون ذمہ دار نہیں ہوگا۔