ٹیلی نار ڈی جوس کی جانب سے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیے نوکیا آشا 302 موبائل فون متعارف کروایا گیا ہے، نہ صرف صارفین یہ فون رعایتی نرخوں پر حاصل کرسکیں گے بلکہ اسکے ساتھ انہیں تین ماہ تک مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ٹیلی نار کی جانب سے ڈی جوس کے فیس بک فین پیج پر فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اس فون کی قیمت 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہےاور اسکے ساتھ ہر ماہ 25MB موبائل انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔
نوکیا آشا 302ایک QWERTY کی بورڈ موبائل فون ہے جس میں بے شمار بہترین فیچرز ہیں۔فون کی سکرین 2.4 انچ لمبی ہے اور اس میں 1GHz پراسیسر، 128MBریم اور 256MB روم نصب ہیں۔ فون 3.2میگا پکزل کیمرہ ، وائی فائی اوربے شمار سوشل نیٹورکنگ فیچرز سے مزین ہے۔