کیا آپکی ویب سائیٹ کلر بلائینڈ لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے؟

اٹلی کی ایک ڈیلویلپر نے Check My Colours  کے نام سے ایک ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جو یہ چیک کرتی ہے کہ کیا آپکی ویب سائیٹ کلر بلائینڈ لوگوں کے لیے موزوں ہے یا نہیں؟


کلر بلائینڈ  ہونا ایک ایسی معذوری ہے جس میں لوگ کچھ رنگوں کو دیکھ نہیں سکتے یا انہیں مختلف رنگوں کے درمیا ن فرق معلوم نہیں ہوتا۔ یہ معذوری عام طور پر مردوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

Check My Colors ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جو ویب سائیٹ پر کے بیک گراونڈ اور دیگر تمام اشیاء کے رنگوں کا موازنہ کرتی ہے کہ کیا کلر بلائینڈ لوگوں کے لیے کنٹراسٹ لیول موزوں ہے یا نہیں۔

اپنی ویب سائیٹ کے رنگوں کے بارے میں جاننے لیے اس لنک http://www.checkmycolours.com پر جا کر اپنی ویب سائیٹ کا لنک لکھیں۔ یہ ایپلی کیشن آپکی ویب سائیٹ کو چیک کرے گی اور جہاں پر خامی ہوگی اسکی نشاندہی کر دے گی۔

ویب ڈیلویلپر سکیلا کے مطابق یہ ایپلی کیشن ورلڈ وائیڈ ویب کنزورٹیمW3C کے اصولوں کے مطابق بنائی گئی ہے۔ گو کہ ویب سائیٹ کے نتائج مکمل طور پر درست تو نہیں مانے جاسکتے لیکن پھر بھی ویب ڈیلویلپرز اور ڈیزائنرز کے لیے یہ ایک انتہائی مفید ایپلی کیشن ہے۔

منبع