اینڈرائیڈ کے لیے اوپرا منی کا نیا ورژن

آپ کو یاد ہوگا کہ  اس ماہ کے آغاز پر ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ اعداد و شمار کی ویب سائیٹ StatCounter کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ فون کے سٹاک براؤزر نے اوپرا کو شکست دے دی ہے اور اس طرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا موبائل براؤزر بن گیا ہے۔

خیراوپرا بھی ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہے، لہذا آج کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اوپرا منی موبائل براؤزر کا نیا ورژن متعارف کروادیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق یہ اوپرا منی 7 پہلے کی نسبت زیادہ تیز ہے اور آپ اس میں جتنے مرضی سپیڈ ڈائل بٹن شامل کر سکتے ہیں۔ اوپرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس وقت اوپرا منی صارفین کی تعداد 160 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

اگر آپ اوپر ا منی سے ناواقف ہیں تو آپ یقیناً یہ سوچ رہے ہونگے کہ اس براؤزر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ تو جناب اس براؤزر کی خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون پر جی پی آر ایس انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ براؤزر آپکے ڈیٹا کو کمپریس کر دیتا ہے جسکی بدولت آپکا انٹرنیٹ کا استعمال بہت کم ہوجاتا ہے اور اس طرح آپکو پیسے بھی کم ادا کرنا پڑتے ہیں۔

اوپرا منی کا نیا ورژن ڈاونلوڈ کرنے کے لیے اپنے موبائل فون سے یہ ربط ملاحظہ کیجئے: http://m.opera.com
منبع