ٹچ سکرین کا دور گیا اب کمپیوٹر چلائیں صرف اشاروں سے

اگر یہ کہا جائے کہ موجودہ دور ٹچ سکرین کا دور ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ ٹچ سکرین مانیٹر، ٹچ سکرین موبائل ،ٹچ سکرین ٹیبلیٹس وغیرہ آج کے دور کی اہم ضرورت ہیں۔

لیکن مائیکروسافٹ کی ایک ریسرچ ٹیم نے ٹچ سکرین موبائل ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ٹیم نے ایک ایسا تھری ڈی نظام تشکیل دیا ہے جسکی بدولت صارف محض اپنے ہاتھوں کے اشاروں سے  کمپیوٹر چلا سکتا ہے۔ اس سسٹم میں  مائیکروسافٹ کی جانب سے Kinect اورسام سنگ کی شفاف ایل ای ڈی استعمال کی گئی ہے۔


یہ سسٹم صارف کے ہاتھوں کی حرکات کو نوٹ کرتا ہے اور انکے مطابق احکامات پر عمل کرتا ہے، اسی طرح اس میں نصب کیمرے صارف کے سر کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور اس کے حساب سے سکرین پر تصاویر ظاہر کرتے ہیں۔

اس ریسرچ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

منبع