موبی لنک انڈیگو کی جانب سے آج پاکستان میں پہلی بار سام سنگ گلیکسی نیکسس سمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔
گلیکسی نیکسس گوگل کے نیکسس برانڈ کا فون ہے۔ گوگل کے نیکسس برانڈ کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ یہ فونز گوگل اینڈرائیڈ کا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرواتے ہیں۔ اسطرح گلیکسی نیکسس کو پہلا آئس کریم سینڈوچ سمارٹ فون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ گلیکسی نیکسس کے بار ے میں مزید جاننے کے لیے یہ تحریر ملاحظہ فرمائیں۔
گو کہ اس سے قبل بھی پاکستانی مارکیٹ میں گلیکسی نیکسس فون باآسانی دستیاب تھا لیکن وہ فون بغیر وارنٹی کے فراہم کیا جاتا تھا جسکی قیمت 51 ہزار سے 55 ہزار تک لی جارہی تھی۔ موبی لنک کی جانب سےمتعارف کروایا جانے والا فون 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے اور صارفین کو Teletec کی ایک سالہ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
موبی لنک کی یہ آفر انڈیگو اور جاز صارفین کے لیے موثر ہے ، اس آفر میں صارفین کو فون کے ساتھ ساتھ 3 ماہ کا مفت موبائل انٹرنیٹ اور سام سنگ کا خصوصی کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔
شرائط و ضوابط:
- یہ فون موبی لنک کے منتخب کردہ کسٹمر کئیر سنٹرز پر 49999 روپے میں دستیا ب ہے، اس حوالے سے مزید معلومات 111300300 پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
- یہ آفر جاز اور انڈیگو صارفین کے لیے موثر ہے۔
- موبی لنک کی اس آفر میں فون کے ساتھ Teletec کی ایک سالہ وارنٹی اور سام سنگ کاخصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا۔
- اس آفر میں موبی لنک کی جانب سے تین ماہ کا مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
- آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، دیگر شرائط لاگو ہونگی۔