یوفون کی جانب سے حال ہی میں ہواوے کے اشتراک سے نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فون ’ہورائزن‘ متعارف کروایا گیا ۔ اس سمارٹ فون کا اصل نام ہواوے آنر ہے لیکن یوفون کی جانب سے ہورائزن کے نام سے 28999 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:
- اینڈرائیڈ 2.3 جسے آئس کریم سینڈوچ پر اپ گریڈ کیا جاسکتاہے
- 4.0 انچ ٹی ایف ٹی ٹچ سکرین، 854×480 پکزل ریزولیوشن
- 1.4GHz پراسیسر ، 512MBریم اور 4GB روم
- 1GB میموری اور 32GBتک میموری کارڈ لگانے کی سہولت
- 8 میگا پکزل ہائی ڈیفینیشن کیمرہ ، آٹو فوکس ، فلیش لائیٹ اور ویڈیو چیٹنگ کے لیے سامنے کی جانب دوسرا کیمرہ
شرائط و ضوابط:
- یوفون کی جانب سے فراہم کیا جانے والا فون نیٹورک لاکڈ ہے ، یعنی اس پر یوفون کے علاوہ کسی بھی نیٹورک کی سم استعمال نہیں کی جاسکتی۔
فون کے ہواوے پاکستان کی جانب سے 12 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی۔
فون حاصل کرنے کے لیے یوفون کے قریبی کسٹمر کیئر سنٹر سے رابطہ کریں۔
تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔
فون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: