پی ٹی سی ایل کی جانب سے کافی عرصہ بعد اپنے صارفین کے لیے کوئی ایسی آفر متعارف کروائی گئی ہے جسکا فائدہ صارفین کو ملنے کی توقع ہے۔
حال ہی میں متعارف کروائی گئی ایک نئی آفر میں صارفین کو ایڈوانس لائن رینٹ ادا کرنے پر وائرلیس انٹرنیٹ ڈیوائس جیسے EVO , Nitro اور EVO Wi-Fi Cloud مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
آفر کی تفصیلات:
- اس آفر میں اگر آپ EVO یا Nitro ڈیوائس مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپکو تین ماہ کا لائن رینٹ ایڈوانس ادا کرنا ہوگا۔ جو کہ بالترتیب 6000 روپے اور 9000 روپے ہے۔
- EVO Wi-Fi Cloud ڈیوائس مفت حاصل کرنے کے لیے آپکو 4 ماہ کا لائن رینٹ یعنی 8000 روپے ایڈوانس میں دینا ہوگا۔
- یہ آفر صرف نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
- آفر EVO پری پیڈ ،EVO Tab یا EVO سمارٹ فون صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔
شرائط و ضوابط:
- یہ آفر حاصل کرنے کے لیے صارفین کو مقرر کردہ ون سٹاپ شاپس پر پیکج کے حساب سے ایڈونس ادائیگی کرنا ہوگی ۔
- آفر حاصل کرنے پر صارفین کو پہلے تین ماہ بل میں وائرلیس انٹرنیٹ کے چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔
- آفر صرف مقرر کردہ ون سٹاپ شاپس OSS اور دیگر نیشنل ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے ہی دستیاب ہے۔
- آفر صرف EVO ,Nitro اور Wi-Fi Cloud کے کمرشل پرومو پیکجز کے لیے ہی میسر ہے۔