چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد 1 بلین سے تجاوز کر گئی

چین بلاشبہ دنیا کا سب سے زیادی آبادی والا ملک ہے اور یقیناً یہاں موبائل صارفین بھی زیادہ ہی ہونگے۔ حال ہی میں چین کی منسٹری آف انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فون صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعداد ایک بلین سے زائد ہے ، یعنی کل آبادی کے 74 فیصد سے زائد لوگوں کے پاس موبائل فون ہے۔

یاد رہے کہ 2007 تک چین میں صرف500 ملین موبائل فون صارفین موجود تھے جو پانچ سالوں میں حیرت انگیز تیزی سے دوگنا ہوگئے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ موبائل فون صارفین کی دوڑ میں بھارت بھی کچھ زیادہ پیچھے نہیں اور بھارت میں تھری جی متعارف ہونے کے بعد صارفین کی تعداد لگ بھگ 900 ملین کے قریب جاپہنچی ہے۔ ماہرین کے مطابق ابھی ان ملکوں کے موبائل صارفین میں مزید اضافہ کی گنجائیش موجود ہے اور امید یہ ہے کہ آئیندہ آنے والے چند برسوں میں موبائل فون صارفین کی تعداد مزید تیزی سے بڑھے گی۔

منبع