اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی موبائل کمپنی بھارتی ائر ٹیل جسکے صارفین کی تعداد 175 ملین سے زیادہ ہے 20 مارچ کو ملک میں پہلی بار 4Gٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنجے کپور کے مطابق کمپنی اگلے ہفتے تک 4Gسروس شروع کر دے گی۔ تاہم شروع میں یہ سروس صرف کولکتہ کے لیے دستیاب ہوگی۔کمپنی نے 2010 میں 4G کے لیے کولکتہ ،مہاراشٹر ،پنجاب اور کرناٹک میں سروس کی فراہمی کے لیے سپیکٹرم لائسنس خریدا تھا۔
ائرٹیل کی حریف کمپنی ریلائنس بھی نیلامی میں کامیاب رہی تھی ،لیکن کمپنی کی جانب سے ابھی 4G کے بارے میں کوئی اہم خبر جاری نہیں کی گئی ۔امید کی جارہی ہے کہ ریلائنس جون 2012 تک 4Gسروس لانچ کرے گی۔
بھارت میں سال 2010 میں تھری جی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی تھی۔ جسے صارفین نے خوب سراہا اور آئے روز اسکے صارفین میں اضافہ ہورہا ہے۔ امید ہے کہ صارفین 4G سروس کو بھی جلد ہی اپنا لیں گے۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ ایک تو ابھی 4G موبائل فونز اتنے عام نہیں اور دوسرا یہ کہ فی الحال صرف ایک موبائل کمپنی صرف ایک شہر میں یہ سروس فراہم کر رہی ہے ۔