گوگل کی جانب سے اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈکے لیے ہمیشہ میٹھے میٹھے نام رکھے جاتے ہیں ، جیسے کپ کیک ، ڈونٹ ، ایکلئیر ،فرویو ،جنجر بریڈ ،ہنی کومب اور اینڈرائیڈ کے موجودہ ورژن آئس کریم سینڈوچ سے ظاہر ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ گوگل کے نئے آنے والے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 5.0 کا نام جیلی بین رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے گوگل ذراع کی جانب سے بھی اسکی تصدیق کی گئی ہے۔
The Verge کے مطابق انہیں باوثوق ذراع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ کے ورژن 6.0 کے نام کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے جو کہ ‘کی لائم پائی‘ ہوگا۔ کی لائم پائی ایک مشہور امریکی مٹھائی کا نام ہے۔
چونکہ گوگل جس حساب سے اینڈرائیڈ کے نام رکھ رہا ہے اینڈرائیڈ 6.0 کے لیے اسے اب K سے شروع ہونے والی میٹھی چیز کا نام رکھنا تھا۔ کی لائم پائی امریکہ میں تو مشہور ہوگا لیکن باقی دنیا شاید اسکے نام سے بھی ناواقف ہو۔ لیکن اگر اینڈرائیڈ 6.0 کا نام اینڈرائیڈ کھیر یا اینڈرائیڈ قلفی رکھ دیا جائے تو کیسا رہے گا؟