پی ٹی سی ایل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زونگ کی جانب سے بھی جلد ہی ایس ایم ایس ہیلپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
اس ہیلپ لائین کے ذریعے صارفین اب انتظار کی کوفت سے بچتے ہوئے310 پر ایس ایم ایس کر کے فوری طور پر مطلوبہ معلومات اور شکایات کا اندراج کرواسکیں گے۔اس حوالے سے ابھی زونگ کی جانب سے اس سروس کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا گیا لہذا ابھی ایس ایم ایس کا فارمیٹ اور چارجز کے حوالے سے بتانا مشکل ہے۔
ایس ایم ایس ہیلپ لائین کا نظام یقیناً صارفین کے لیے سود مند ثابت ہوگا کیونکہ عام طور پر ہیلپ لائین پر کال کرنے والے صارفین کو کم از کم بھی 5سے 10 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور اکثر وہ اپنی بات کسٹمر سروس کے نمائیندے کو سمجھا نہیں پاتے اور بعض اوقات کسٹمر سروس کے نمائیندے انکی کال کاٹ دیتے ہیں اور صارف کو پھر سے کال کرنا پڑتی ہے ، چارجز الگ سے پڑتے ہیں اور کام پھر بھی نہیں ہوتا۔ امید ہے کہ ایس ایم ایس نظام کی بدولت صارفین اور کمپنی دونوں کا بھلا ہوگا۔