ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں صارفین کے لیے لامحدودکالز کی ایک نئی آفر متعارف کروائی گئی ہے اور اس آفر کے ذریعے یوفون اور زونگ کی محل وقوع کی بنیاد پر چارجنگ والی آفرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹیلی نار کی اس نئی آفر کے ذریعے صرف لاہور ، کراچی اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے صارفین تمام ٹیلی نار نمبرز پر صرف 7 روپے علاوہ ٹیکس روزانہ ادا کرکے 21 گھنٹے لامحدود کالز ملا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آفر شام 6 سے 9 کے درمیان موثر نہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
- ٹیلی نار کی یہ آفر ٹالک شالک 24 گھنٹے پیکج کے صارفین کے لیے ہی موثر ہے لہذا پہلے آپ کو یہ پیکج منتخب کرنا ہوگا۔
- اسکے بعد اپنے موبائل سے #000*345* ملائیں۔
شرائط و ضوابط:
- یہ آفر صرف ٹیلی نار کے نمبر وں پر کال کے لیے میسر ہے دوسرے نیٹورکس پر کال کے چارجز پیکج پلان کے مطابق ہی چارج کیے جائیں گے۔
- یہ آفر 10 فروری 2012 تک موثر ہے۔
- یہ آفر صرف ٹیلی نار 24 گھنٹے پیکج کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
- آپ چاہے دن میں جس وقت بھی آفر سبسکرائیب کروائیں آفر کی معیاد رات 12 بجے تک ہے۔اسکے بعد آپ کو آفر دوبارہ سبسکرائیب کروانا ہوگی۔
- یہ آفر شام 6 سے رات 9 بجے کے دوران موثر نہیں ، اس دوران کی جانے والی تمام کالز پیکج کے مطابق چارج کی جائیں گی۔
- ٹیلی نار اس بات کا حق محفوظ رکھتی ہے کہ کسی بھی وقت آفر کی شرائط میں تبدیلی یا آفر کو واپس لے سکے۔