وارد کی ایزی کنکشن سروس، پسند کا نمبر آپکی دسترس میں

وارد کی جانب سے حال ہی میں ’وارد ایزی کنکشن ‘ کے نام سے ایک نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین کو اب نیا وارد کنکشن خریدنے کے لیے فرنچائز یا بزنس سنٹر جانے کے ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے قریبی وارد ریٹیلر سے ہی نئی پری پیڈ سم حاصل کر سکتے ہیں۔

warideasyconnection

گو کہ وارد کی جانب سے اس سہولت کی تشہیر کچھ اس طرح کی جارہی ہے کہ صارفین اپنی پسند کا کوئی بھی نمبر حاصل کرسکتے ہیں لیکن اصل میں ایسا بالکل نہیں ہے۔ اس سہولت میں بالکل ایسے ہی کہ جب آپ فرنچائز پر جاتے ہیں تو آپ کو نمبرز کی ایک لسٹ فراہم کی جاتی ہے اور آپ اس میں سے ایک نمبر منتخب کر لیتے ہیں۔ لہذا اس سہولت کا صرف اتنا فائدہ ہے کہ آپ کو فرنچائز یا بزنس سنٹر نہیں جانا پڑے گا۔

سہولت حاصل کرنے کا طریقہ کار:

  • نیا نمبر حاصل کرنے کے لیے اپنے قریبی وارد ریٹیلر کی دکان پر جائیں۔
  • ریٹیلر اپنے موبائل سے #231* ڈائل کرکے آپ کو 5 موبائل نمبر دکھائے گا جن میں سے آپ اپنی مرضی کا نمبر منتخب کریں گے۔
  • اسکے بعد ریٹیلر 135 ملائے گا اور کسٹمر سروس کے نمائیندے کو سم اور صارف کی تفصیلات فراہم کرے گا۔
  • کسٹمر سروس کے نمائیندے کی جانب سے تمام معلومات کا اندراج کرنے کے بعد صارف ایک گھنٹے بعد 789 پر کال کرکے اپنی سم ایکٹیو کرواسکتاہے۔

یاد رہے اس سم کے چارجز عام سم کے جتنے ہی ہیں، اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے 111111321 پر رابطہ کریں۔