تیل اور گیس کی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ExxonMobil کے وی پی بل کولٹن کے مطابق ایک گیلن پٹرول میں اتنی قوت ہوتی ہے کہ اس سے ایک آئی فون کو 20 سال تک چلایا جاسکتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ موبائل فون پٹرول سے نہیں بجلی سے چارج کیے جاتے ہیں۔ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو بل کولٹن کی یہ بات کافی حد تک درست دکھائی دیتی ہے۔ مثال کے طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑی ایک دفعہ چارج کرنے پر اگر 100 میل کا سفر طے کرتی ہے تو یہی گاڑی اگر پٹرول پر چلے تو وہ 400 میل تک کا سفر انتہائی تیزی سے طے کر سکتی ہے۔ لیکن 20 سال کا عرصہ کافی زیادہ ہوتا ہے اگر وہ ایک سال یا چھ ماہ کہتے تو یقیناً عقل اسےچوں چراں کیے بغیر تسلیم کر لیتی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہوگی کہ آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے حال ہی میں موبائل کے لیے ہائیڈروجن بیٹری بنانے کے لیے درخواست دی ہے۔ لہذا کچھ بعید نہیں کہ آنے والے سالوں میں بجلی کی جگہ تیل اور گیس لے لیں؟ جبھی تو دنیا کی سپر پاورز انہیں اپنے قبضہ میں کرنا چاہتی ہیں!