نوکیا لومیا 800 حاصل کرنے کے لیےجرمنوں کی ’سرد جنگ‘

آپ نے نوکیا کے ونڈوز فون سیریز ’لومیا‘ کا نام تو سنا ہی ہوگا؟ اگر نہیں بھی سنا تو آپکو بتاتے چلیں کہ اب نوکیا کی جانب سے سمارٹ فونز کے لیے سیمبئین اور میگو آپریٹنگ سسٹمز کی بجائے مائیکروسافٹ ونڈوز فون 7.5 کا انتخاب کیا گیا ہے اور لومیا 800 اس سیریز کا پہلا فون ہے۔

تو جناب قصہ کچھ یوں ہے کہ نوکیا جرمنی کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک نئی تدبیر سوجھی۔ Amazing Everyday نامی مہم کے تحت نوکیا کی جانب سے جرمنی کی ایک مشہور شاہراہ پر لومیا 800 فون کے ڈمی ماڈل کو برف کے ایک بلاک میں جما کر سجا دیا گیا۔ راہگیروں کو اس بات کی دعوت دی گئی کہ وہ اس ماڈل کو برف سے آزاد کروائیں اور نوکیا لومیا 800 جیتیں۔

کچھ لوگوں نے تو ہمت ہار دی اور اس عجوبہ کو دیکھ کر ہی خوش ہوتے رہے لیکن چند پرجوش راہگیروں نے پنسل ، پلاس، سکے ، آگ ، کراٹے کے وار اورکچھ نے تو ہتھوڑی   کی مدد سے برف کا بلاگ توڑنے کی کوشش شروع کردی شاید وہ گھر سے اسی مقصد کے لیے ہتھوڑی سے لیس ہوکر نکلے تھے۔ برحال  کچھ کامیاب رہے اور کچھ ناکام ۔ اس مہم کی ویڈیو  دیکھیں ، خود بھی لطف اندوز ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔

منبع