روشنی کی رفتار ناپنے والا کیمرہ

میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT)  کی ایک ریسرچ ٹیم نے ایک ایسا کیمرہ ایجاد کیا ہے  جسکی شٹر سپیڈ اس قدر تیز  ہے کہ اسکی  بدولت اب روشنی کی رفتار بھی ناپنا ممکن ہے۔ اس کیمرہ میں 500 سنسرز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کیمرہ کی مدد سے روشنی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بہت ہی پیچیدہ قسم کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اس ٹیم نے لیزر کے ذریعے سوڈا واٹر کے بوتل سے گذرنے والی روشنی کو کیمرہ میں مقید کر لیا۔ اس مقصد کے کافی بار کوشش کی گئی اور آخر کار کامیابی حاصل ہوئی۔

اس تجربہ میں لیزر کی روشنی کو سوڈا واٹر کی بوتل سے گذارا گیا اور کیمرہ سے بنائی جانے ویڈیو میں روشنی کے ذرات کو بوتل سے گذرتے ہوئے اور پھر بوتل کے ڈھکن سے ٹکرا کر منتشر ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کیمرہ طب ، انڈسٹری اور فوٹوگرافی کے شعبہ جات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کیمرہ کی مدد سے اب روشنی کے ذریعے الٹراساونڈ ، عمارتوں میں موجود نقائص اور نت نئے انداز کی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سیانے لوگوں نے سچ ہی کہا ہے کہ اس دنیا میں ناممکن نام کی کوئی شے نہیں۔ اس تجربہ کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے اور اپنے دوستوں کو بھی اس حیرت انگیز ایجاد کے بارے میں بتائیں۔

منبع