گو کہ یہ بات تو ہم پہلے ہی جانتے ہیں انٹرنیٹ ، ای میل اور سماجی رابطہ کی ویب سائیٹس پر صارفین کی معلومات ہرگز محفوظ نہیں۔ امریکی خفیہ ایجنسیاں اور دیگر اداروں کو ان تمام معلومات تک باآسانی رسائی حاصل ہے۔
لیکن ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ سمارٹ فون ایپل آئی فون، بزنس کے بہترین اور محفوظ سمجھے جانے والے بلیک بیری اور دنیا میں سب سے اچھی سمجھی جانے والی ایل میل سروس جی میل کے صارفین بڑی مصیبت میں ہیں۔ کیونکہ جاسوسی کے آلات تیار کرنے والی کمپنیاں بڑی تعداد میں ایسے آلات امریکہ اور یورپی ممالک کو فروخت کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ آئی فون ، بلیک بیری اور جی میل وغیرہ کے صارفین کی خفیہ نگرانی کر سکتے ہیں۔
لہذ ا یہ کہنا بجا ہوگا کہ انٹرنیٹ یا موبائل صارفین کے لیے ’پرائیویسی‘ نام کی کوئی چیز دستیاب نہیں۔جولین آسانج کی پریس کانفرنس کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔