ایپل کی جانب سے جنوری 2012 میں دو نئے آئی پیڈ متعارف کروائے جانے کا امکان

اطلاعات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے اگلے سال مشہور زمانہ آئی پیڈ کے دو نئے ماڈل متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

دونوں ماڈلز کی قیمت اور فیچرز میں فرق ہوگا لیکن سکرین کا سائز 9.7 انچ اور ریزولیوشن 1536×2048 ہوگی۔ امید کی جارہی ہے کہ زیادہ قیمت والا ماڈل آئی پیڈ 3 اور کم قیمت آئی پیڈ 2S ہوگا۔ ان نئے آئی پیڈز کے باقی فیچرز کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں  جن میں 8 میگا پکزل کیمرہ اور ریٹینا ڈسلے قابل ذکر ہیں۔

ذراع کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے ماڈلز متعارف کروانے کے بعد موجود آئی پیڈ 2 کی مزید فروخت بند کر دی جائے گی اور اسکی جگہ کم قیمت آئی پیڈ 2S بیچا جائے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا صارفین نئے آئی  پیڈز کو بھی اسی زور شور سے خریدیں گے یا سٹیو جوبز کے مرنے کے بعد لوگوں کا جوش و خروش بھی مانند پڑ گیا ہے؟

منبع