وطین کی جانب سےآج کمپنی کا نیا لوگو متعارف کروایا گیا گو کہ ٹیلی ویژن پر اسکی تشہیر کئی روز سے جاری تھی۔ نیا لوگو دیکھنے میں کافی دلکش اور سادہ ہے۔ انتہائی خوبصورت انداز میں W کو ایک لہر کی طرح پیش کیا گیا ہے۔ جسکی بدولت صارفین کے لیے اسکی پہچان بہت آسان ہوگی۔
لیکن چند دوستوں کی طرف سے اعتراض کیا گیا کہ یہ لوگو چوری شدہ ہے اور یہ گوگل ویو کے لوگو سے کافی حد تک مماثلت رکھتاہے۔
گو کہ دونوں لوگو آپس میں کافی مماثلت رکھتے ہیں لیکن چلیے ہم مان لیتے ہیں دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اس سلسلہ میں وطین کا لوگو دیکھ کر میرے ذہن میں ایک اور لوگو کا خیال آیا جو کہ کافی عرصہ پہلے ایک فوٹو شاپ ٹیوٹوریل میں استعمال کیا گیا ہے۔
اب آپ خود فیصلہ کیجئے کیا وطین کا نیا لوگو اس سے مماثلت نہیں رکھتا؟
اسی سلسلہ میں ایک اور لوگو بھی ملاحظہ فرمائیں، یاد رہے کہ WateenTech نامی اس کمپنی کا وطین سے کوئی تعلق نہیں۔ آپ کو ان دونوں لوگوز میں بھی مماثلت نظر آئی ہوگی۔
غرض یوں لگتا ہے کہ لوگو ڈیزائنر نے مختلف لوگوز کو ملا کر ایک نیا لوگو تخلیق کر دیا ہے۔ وطین کی جانب سے اس نئے لوگو (نئے برانڈ) کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں مگر کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ کوئی اصلی لوگو بناتے؟
خیر یہ کوئی نئی بات نہیں ، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے جسکی مثال موبی لنک جاز کے جذبہ برانڈ کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ لیکن جاز کی جانب سے لوگوں کے اعتراض کے باوجود بھی لوگو کو برقرار رکھا گیا۔
سوال صرف اتنا ہے کہ جب یہ بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر پر کروڑوں روپیہ خرچ کر سکتی ہیں تو کیا ہی اچھا ہو کہ دوسروں کی نقالی کرنے کی بجائے کوئی نئی اور اچھی چیز پیش کی جائے؟