ٹوئیٹر کی ایس ایم ایس الرٹ سروس

حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر کی جانب سے موبائل ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس نئی سروس کے ذریعے اب صارفین اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ہونے والی سرگرمیوں سے بذریعہ ایس ایم ایس مطلع رہ سکیں گے۔

اس سروس کو حاصل کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ کو لاگ ان کریں اور Settings پر کلک کریں۔

نئے کھلنے والے صفحے پر موبائل کی ٹیب منتخب کریں اور وہاں پر اپنے ملک کا نام منتخب کرنے کے بعد موبائل نمبر درج کریں اور اپنے موبائل آپریٹر کانام منتخب کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں فی الوقت یہ سروس موبی لنک ،یوفون ، ٹیلی نار اور زونگ صارفین کے لیے میسر ہے۔

نمبر کی تصدیق کے لیے آپ کو 40404 پر ایک ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ ٹوئیٹر کی جانب سے ایس ایم ایس کے کوئی چارجز نہیں لیکن آپکی موبائل کمپنی کی جانب سے شارٹ کوڈ پر پیغام بھیجنے کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

موبائل نمبر کی تصدیق کے بعد ٹوئیٹر ایس ایم ایس پیغامات وصول کرنے کے لیے مختلف الرٹ آپشنز منتخب کر سکتے ہیں۔ اس تمام عمل کے بعد جب بھی آپکے دوستوں کی جانب سے کوئی ٹوئیٹ کی جائے گی ، یا آپکو پیغام بھیجا جائے گا یا اگر آپ نے کوئی اور الرٹ منتخب کیا ہوگا تو آپکو فوری طور پر ایس ایم ایس پیغام کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

اس سروس کے ذریعے آپ موبائل پر الرٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوئیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اپنا پیغام لکھیں اور اسے 40404 پر ارسال کردیں۔ یاد رہے کہ آپ کو ایس ایم ایس بھیجنے کے چارجز ادا کرنے ہونگے لیکن ایس ایم ایس وصول کرنے کے کوئی چارجز نہیں۔

منبع