انسان روبوٹس کو کنٹرول کرتے ہیں یہ تو آپ جانتے ہی ہونگے لیکن حال ہی میں ایک روبوٹ نے انسان کو اپنے اشاروں پر نچا ڈالا۔ گھبرائے مت اسکا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ٹرمینیٹر فلم کی طرح روبوٹس دنیا پر قبضہ کرنے جا رہے ہیں۔
فرانسیسی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک نئی تکنیک متعارف کروائی ہے جسکی بدولت ایک روبوٹ انسانی بازو کو کنٹرول کر سکتا ہے۔تجربہ کے طور پر روبوٹ کو ایک جال مہیا کیا گیا اور انسانی ہاتھ میں ایک بال تھما دیا گیا ، اب روبوٹ کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ انسانی بازو کو حکم دے کہ وہ بال کو جال کے اندر پھینکے۔ اس مقصد کے الیکٹروڈز کے ایک سیٹ کو جیتے جاگتے انسان کے بازو سے جوڑ دیا گیا ۔ اب اس بازو کا کنٹرول روبوٹ کے پاس ہے اور تجربہ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے اس شخص کی آنکھوں پر پٹی بھی باندھ دی گئی۔تاکہ بازو کی تمام حرکات مکمل طور پر روبوٹ کے کنٹرول میں ہی رہیں۔
یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا ، سائنسدانوں کے مطابق یہ تو صرف آغاز ہے ۔ ان کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی مدد کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔جو کہ اپنی معذوری کے باعث روزمرہ معمولات سرانجام نہیں دے پاتے۔
اس تجربہ کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں :