گوگل کروم کے ساتھ اب ویب سائیٹس پڑھیں نہیں بلکہ سنیں

جی ہاں اب گوگل کروم کی ایک ایکسٹنشن کی مدد سے آپ ویب سائیٹس کو پڑھنے کی بجائے سن بھی سکتے ہیں۔ گو کہ اس طرح کی بہت سی ایکسٹنشنز پہلے ہی موجود ہیں لیکن جس ایکٹنشن کے بارے میں ہم آج آپکو بتا رہے ہیں اسکی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑتی اور یوں یہ بغیر کسی تاخیر کے فٹافٹ ویب سائیٹ کو پڑھنا شروع کر دیتی ہے اور آپ مزے سے کرسی سے ٹیک لگائے اسے سن سکتے ہیں۔

اس کا اصل مقصد تو معذور (نابینا) افراد کے لیے ویب سائیٹس وغیرہ پڑھنے کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے  لیکن نارمل افراد بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آنکھوں کو آرام پہنچا سکتے ہیں۔

  • اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس سب سے پہلے گوگل کا کروم براوزر انسٹال ہونا چاہیے۔
  • اس کے بعد آپ اس لنک پر جا کر کروم سپیک کی ایکسٹنشن حاصل کریں۔

  • ایکسٹنشن انسٹال کرنے کے بعد ہیڈ فونز کے آئی کان پر کلک کریں اور آواز اور زبان وغیرہ کی آپشنز منتخب کریں۔

  • اس کے بعد کسی بھی ویب سائیٹ پر جائیں اور ٹیکسٹ کو ہائی لائیٹ کرکے دائیں طرف کا کلک بٹن دبائیں اور پڑھنے کی آپشن منتخب کریں۔

گو کہ اس ایکسٹنشن کی آپشنز میں اردو زبان بھی دی گئی ہے لیکن یہ ایکسٹنشن اردو زبان نہیں پڑھ سکتی۔ شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ ایکسٹنشن مائیکروسافٹ ونڈوز کا سپیچ انجن استعمال کرتی ہے۔

منبع