گوگل کی جانب سے حال ہی میں فیس بک پیجز کی طرز پر گوگل پلس پیجز کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔
گوگل پلس کے صارفین کی جانب سے کافی عرصہ سے اس بات کی فرمائیش کی جارہی تھی کہ جسطرح فیس بک کاروباری اداروں ، ویب سائیٹس اور دیگر کمپنیوں یا افراد کو اپنی تشہیری مہم چلانے کے لیے پیجز کی آپشن فراہم کرتا ہے اسی قسم کا کوئی فیچر گوگل پلس میں بھی ہونا چاہیے۔
گوگل پلس پیجز کے ذریعے اب کمپنیاں یا دیگر افراد باآسانی پوری دنیا میں اپنی تشہیر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی رابطہ میں رہ سکتے ہیں۔
لیکن کیا گوگل پلس پیجز ، فیس بک پیجز سے بہتر اور موثر ثابت ہوسکیں گے؟ گو کہ ابھی اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے ، لیکن گوگل نے اسی حوالے سے اپنے سرچ انجن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نیا فیچر ’ڈائریکٹ کونیکٹ ‘ بھی متعارف کروایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ اگر کسی بھی کمپنی یا برانڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو سرچ میں + کے بعد اسکا نام لکھیں ، جیسا کہAngry Birds+ اور گوگل آپکو فوری طور پراینگری برڈز کے پلس پیج پر لے جائے گا ، اسکے علاوہ آپ کو اسے اپنے سرکل میں شامل کرنے کی آپشن بھی فراہم کی جائے گی۔ اس طرح فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ کے مقابلے میں گوگل پلس کو واقعی کافائدہ حاصل ہوگا۔
اگر آپ بھی کسی کاروبار کے مالک ہیں یا کوئی ویب سائیٹ چلاتے ہیں تو آج ہی اپنا گوگل پلس پیج اس لنک پر جا کر بنائیں ۔ آئی ٹی نامہ کے پیج کو اپنے سرکل میں شامل کرنے کے لیے یہاں کلک کیجئے۔