آج وطین کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں میڈیا کے نمائیندوں اور بلاگرز کو مدعو کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد وطین برانڈ کو دوبارہ لانچ کرنا تھا۔ جس میں شرکاء کو کمپنی کی نئی پراڈکٹس ، نئے لوگو اور نیٹورک کی وسعت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وطین کے چیف ایگزیکٹو نعیم زمیندار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن وطین ایک نئی زندگی کا آغاز کر رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئیندہ آنے والے دنوں میں وطین کی جانب سے کلاؤڈ سروسز متعارف کروائی جائیں گی۔ اس حوالے سے کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔اسکے علاوہ وطین ، ایچ ای سی کے ساتھ مل کر پاکستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں کو فائبر بیک ہال کے ذریعے آپس میں منسلک کرے گا۔
وطین کی نئی سروسز کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اب صارفین وطین کا براڈ بینڈ کنکشن آن لائین بھی حاصل کر سکتے ہیں اور وطین کی جانب سے اب طالب علموں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
نئے پیکجز کے ساتھ نئی ویب سائیٹ کو آج رات کو لانچ کر دیا جائے گا۔