روشنیوں کی شہر کراچی کے صارفین کے لئے یوفون کی جانب سے حال ہی میں ایک انتہائی دلکش آفر متعارف کروائی گئی ہے۔جس کے ذریعے صارفین دن میں 20 گھنٹے تمام یوفون نمبروں پر صرف ایک پیسہ فی کال کے حساب سے کال ملا سکتے ہیں۔
اس آفر کے ذریعے کراچی میں رہنے والے صارفین رات 12 بجے سےاگلی رات 8 بجے تک پاکستان بھر میں تمام یوفون نمبروں پر ایک پیسہ فی کال کے حساب سے لامحدود کالز ملا سکتے ہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
- آفر منتخب کرنے کے لئے اپنے موبائل سے #28* ملائیں اور ہدایات پر عمل کیجئے۔
- آفر کے سبسکرپشن چارجز 4.50 روپے علاوہ ٹیکس روزانہ چارج کئے جائیں گے۔
- آفر ختم کرنے کے لئے 444 ملائیے اور اپنی پسند کا دوسرا پیکج منتخب کریں۔
شرائط و ضوابط:
- یہ آفر صرف آن نیٹ نمبروں یعنی یوفون کے نمبروں پر کال کرنے کے لئے موثر ہے۔
- آفر کے تجدید ہر رات 12 بجے خود بخود ہوجایا کرے گی۔
- آفر کے اوقات کے علاوہ کی جانے والی کالز یوفون پر 1.20 روپے علاوہ ٹیکس اور دوسرے نیٹورکس پر 1.60 روپے علاوہ ٹیکس فی منٹ کے حساب سے چارج کی جائیں گی۔
- کسی بھی نیٹورک پر ایس ایم ایس کرنے کے چارجز 1 روپیہ علاوہ ٹیکس ہونگے۔
- آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لئے میسر ہے۔
- اگر آپ نے کسی قسم کا وائس بکٹ پیکج منتخب کیا ہوا ہے تو اس سے کی جانے والی کالز اس آفر کے ذمرہ میں نہیں آئیں گی۔
- آفر محدود مدت کے لئے موثر ہے۔
- تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگوہونگی۔
آفر کے اوقات اور اخراجات کی مناسبت سے یقیناً یہ ایک انتہائی زبردست آفر ہے، اور امید ہے کہ کراچی میں بسنے والے اکثر یوفون صارفین اسکا فائدہ اٹھائیں گے۔ لہذا اگر آپ بھی کراچی میں رہتے ہیں تو جلد از جلد اس آفر کو منتخب کریں کیونکہ یہ آفر انتہائی محدود مدت کے لئے ہے۔