مائیکروسافٹ کی جانب سے فائر فاکس ایک خصوصی ورژن متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ورژن میں فائر فاکس کے سرچ انجن گوگل کی جگہ مائیکروسافٹ بنگ استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس ورژن میں ہوم پیج کو گوگل کی بجائے بنگ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ پہلے سے فائر فاکس استعمال کررہے ہیں تو آپ کو صرف نیا ایڈ اون ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا جسے فائر فاکس پر انسٹال کرنے سے ڈیفالٹ سرچ انجن اور ہوم پیج تبدیل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کروم وغیروہ استعمال کرتے ہیں تو فائر فاکس کا پورا سیٹ اپ ڈاونلوڈ کرنا ہوگا۔
امید ہے کہ اس نئے ورژن کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بنگ کو فروغ ملے گا۔ کیونکہ اب دنیا کے دو مشہور براوزر، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس بنگ سرچ انجن استعمال کر رہے ہیں۔
آپ نیا فائر فاکس براؤزر یا ایڈ اون اس لنک کے ذریعے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔