فیس بک کی جانب سے آنے والے دنوں میں اکاؤنٹ سیکیورٹی کا ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہاہے۔یہ فیچر ایسی صورت حال کے لیے ہے جب آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھول جائیں اور پاسورڈ ریکوری کے تمام طریقہ ناکام ہوجائیں یعنی جس ای میل سے اکاؤنٹ بنایا تھا وہ بھی نہ چلے تو اس صورت میں آپکے دوست آپکی مدد کریں گے۔اس فیچر کو Trusted Friends کا نام دیا گیا ہے۔
اس نظام میں پہلے آپ کو 5 قابل اعتماد دوست منتخب کرنا ہونگے۔پھر اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہیں توفیس بک آپ کے ان پانچ دوستوں کو خفیہ کوڈ بھیجے گا۔ اپنے دوستوں سے رابطہ کریں اور 5 میں سے 3 کوڈ فیس بک کو فراہم کرنے پر آپکا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا۔
فیس بک کا یہ نیا فیچر بالکل ایسے ہی ہے کہ اگر آپ چھٹیاں گزارنے کہیں جائیں تو اپنے گھر کی چابیاں اپنے دوست کو دیں جائیں اور واپسی پر ان سے چابی حاصل کرلیں۔