اگر آپ اینڈرائیڈایپلی کیشنز کے مداح ہیں لیکن اینڈرائیڈ فونز کے مہنگے ہونے کے باعث ان دلکش ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے سے محروم ہیں تو فکر مت کیجئے اب آپ یہ تمام ایپلی کیشنز اپنے کمپیوٹر پر بھی چلا سکتے ہیں۔ یقین نہیں آیا؟
BlueStacks نامی ایک نئی کمپنی نے ونڈوز کمپیوٹر پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز چلانے کے لئے اپنے سافٹوئیر کا الفا ورژن جاری کر دیا ہے۔کمپنی نے اس بات کا اعلان بھی کیا ہے کہ جلد ہی اس سافٹ وئیر کا ایک پرو ورژن بھی جاری کیا جائے گا جو مزید نئے فیچرز کا حامل ہوگا۔
اس سافٹوئیر کے ذریعے صارفین اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کئے بغیر اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر اینڈرائیڈ ایپلی کیشن چلاسکتے ہیں۔
اس سافٹ وئیر کے ساتھ 10 اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز پہلے ہی شامل کی گئی ہیں اور صارفین 26 مزید ایپلی کیشنز انسٹال کرسکتے ہیں۔صارفین یہ ایپلی کیشنز براہ راست یا اپنے موبائل کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں۔تاہم فی الوقت مشہور ایپلی کیشنز جیسے (Angry Birds) اور (Fruit Ninja) وغیرہ انسٹال کرنے پر پابندی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز پرو ورژن میں شامل کی جائیں گی۔
اس سافٹ وئیر کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے ، یاد رہے کہ یہ سافٹ وئیر نئے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر بہترین کام کرتا ہے، اگر آپکے پاس پرانا کمپیوٹر ہے تو شاید یہ پروگرام تھوڑا سست چلے۔ سافٹوئیر کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں: