ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین کو اکثر یہ شکوہ رہتا ہے کہ ان کی ونڈوز بہت دیر سے کھلتی ہے، اگرچہ انکے پاس جدید ترین کمپیوٹر ہیں ۔ اس مسئلہ کے حل کہ طور پر کچھ صارفین اپنا کمپیوٹر ’شٹ ڈاؤن ‘ کرنے کی بجائے ’ہائی برنیٹ‘ یا ’ سلیپ‘ کی آپشن استعمال کرتے ہیں۔ اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے اپنی نئی آنے والی ونڈوز 8 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں اور اب ایک جدید کمپیوٹر پر ونڈوز 8 صرف 8 سیکنڈ میں مکمل طور پر کھل جایا کرئے گی۔
اس تیزی کا سبب ونڈوز 8 کے لئے تخلیق کیا گیا نیا شٹ ڈاؤن سسٹم ہے۔ یہ سسٹم کم و بیش پچھلے ورژنز میں شامل ’ ہائی بر نیٹ ‘ سسٹم سے ملتا جلتا ہے ، لیکن یہ مختلف اسطرح ہے کہ ہائی بر نیشن کی نسبت یہ تمام فائلز کو محفوظ نہیں کرتا بلکہ صرف کرنل فائل کو محفوظ کرتا ہے۔اور دوبارہ سٹارٹ کرنے پر اسے فوری کھول دیتا ہے۔
ونڈوز 8 کمپیوٹر پراسیسر کی ملٹی کورز کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم کو فوری طور پر کھول دیتا ہے۔ اور چونکہ یہ نظام تمام فائلز نہیں محفوظ کرتا لہذا اس کی ہائیبر نیشن فائل بھی بہت چھوٹی سی ہوتی ہے۔مائیکروسافٹ کے مطابق اس نئے نظام کی بدولت اب صارفین 30 سے 70 فیصد تیزی کے ساتھ اپنی ونڈوز کھول سکیں گے۔
ثبوت کے طور پر نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اس ویڈیو میں استعمال کیا گیا لیپ ٹاپ ’ ایچ پی الیٹ بک 8640p‘ ہے جس میں انٹل کور آئی سیون 620M پراسیسر ، 8 GB ریم اور 160GB ہارڈ ڈسک نصب ہے۔